بالی۔ انڈونیشیا اوپن2021 میں ہندوستانی شٹلر پی وی سندھو کی مہم ہفتہ کو یہاں خواتین کے سنگلز سیمی فائنل میں تھائی لینڈ کی رتچانوک انتانون کے خلاف شکست کے بعد ختم ہوگئی۔دو بارکی اولمپک میڈلسٹ سندھو کو 54 منٹ کے سیمی فائنل مقابلے میں دنیا کی نمبر 8 رتچانوک سے 21-15، 9-21، 14-21 کی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔یہ فرنچ اوپن اور انڈونیشیا ماسٹرز کے بعد بی ڈبلو ایف ایونٹ میں 26 سالہ نوجوان کی مسلسل تیسری سیمی فائنل میں شکست ہے۔ رتچانوک سے یہ ان کی مسلسل تیسری شکست تھی۔سندھو نے ابتداء میں 8-3 کی برتری حاصل کی۔ رتچانوک نے پھر میچ میں واپسی کی اور سندھو کی برتری کو دورکرتی رہی لیکن سندھو نے پہلا گیم 21-15 سے اپنے نام کیا۔