نئی دہلی۔قومی دارلحکومت میں پیاز کی بڑھتی قیمتوں نے لوگوں کو آنسو بہانے پر مجبور کردیاہے۔
جمعہ کے روز ایک او رمرتبہ پیاز کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔پچھلے سال کے مقابلہ اس سال کی قیمت میں چارگنا اضافہ ہوا ہے۔
پچھلے سال29نومبر کے روز دہلی کے آزاد پور منڈی میں پیاز کی قیمت 2.5روپئے سے لے کر 16روپئے فی کیلوتھی۔
وہیں جمعہ کے روز پیاز20سے62.5روپئے فی کیلوفروخت کی گئی۔پیازفروخت کرنے والوں کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اضافہ کی وجہہ سے زیادہ کھپت اور کم سپلائی ہے۔
ٹریڈرس نے کہاکہ ”جمعہ کے روز آزاد پور منڈی میں 1045.6ٹن پیاز کی آمد ہوئی‘ جبکہ دہلی میں یومیہ اساس پر پیاز کی کھپت 2,000ٹن ہے“۔
مذکورہ مرکزی حکومت نے فیصلہ کیاہے کہ وہ قیمتوں پر قابو پانے اور گھریلو سربراہی کو بہتر بنانے کے لئے 1.2لاکھ پیاز کی برآمد کرے گی۔
پیاز مرچنٹ اسوسیشن کے صدر راجندر شرما اور آزاد پور منڈی کے ایک کاروباری نے کہاکہ ملک بھر میں یومیہ اساس پر پیاز کی کھپت 50,000سے 60,000کے قریب ہے‘ اگر1.2لاکھ ٹن پیاز برآمد بھی کی جاتی ہے تو یہ دو روز کے لئے کافی ہوگی۔انہوں نے مزیدکہاکہ”دہلی میں غیر موثر سربراہی کی وجہہ سے پیاز کی قیمتوں میں اضافہ فطری ہے“۔
زراعی ماہروجئے سردانا نے کہاکہ ملک میں غیر موثر انداز میں پیاز کی جمع بندی کی وجہہ سے پچھلے سال کا اسٹاک خراب ہوگیاہے۔
وہیں نئی فصل موسمی تباہی کا شکار ہوگئی ہے۔
سردانا نے کہاکہ ”فی الحال دس لاکھ ٹن پیاز کی برآمد کی ضرورت ہے۔ تاہم یہ بھی ممکن نہیں ہے کیونکہ اتنی بڑی مقدار میں بیرون ملک اس کی دستیابی بھی نہیں ہے“۔
مذکورہ حکومت کوشش کررہی ہے کہ پیاز کو مصر‘ ترکی‘ ہالینڈ او ردیگر ممالک سے برآمد کیاجائے۔سرکاری ایم ایم ٹی سی نے مصرکے ساتھ پیاز کی برآمد کا اشارہ دیا ہے اور بتایا ہے کہ اگلے ماہ تک ملک میں 6090ٹن پیاز کی دستیاب ہوجائے گی