پیغمبر اسلام ؐ کی شان اقدس میں گستاخانہ کلمات کی ممتا نے کی مذمت

,

   

کلکتہ۔مغربی بنگال کی چیف منسٹر ممتا بنرجی نے جمعرات کے روزبی جے پی کے دو قائدین کے شان رسالتؐ میں توہین آمیز الفاظ کی سخت مذمت کی ہے او راس کو ”اشتعال انگیز تقریر“ قراردیا اور مانگ کی کہ ملک کے اتحاد کو متاثر کرنے والے ان قائدین کی فوری گرفتاری عمل میں لائیں۔

اشارہ اس بات کی طرف کرتے ہوئے ایسے تبصرے نہ صرف تشدد کی وجہہ بنیں گے بلکہ سماجی تقسیم کا سبب ہوں گے‘ انہوں نے تمام مذاہب‘ طبقات‘ کمیونٹیوں کے لوگوں سے اشتعال انگیزی کے باوجود امن کو برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے۔

انہوں نے مغربی بنگال کے ضلع ہواڑہ کے متعدد مقامات پر سڑکوں کو بند کرنے نوپور شرما او رنوین جندال کے متنازعہ تقریروں پر احتجاج کررہے مظاہرین سے اپنا احتجاج بند کردینے کا استفسار کیا او رکہاکہ یہ احتجاج دہلی او راُن ریاستوں میں کریں جہاں پربی جے پی اقتدار میں ہے۔

بنرجی نے اپنے سلسلے وار ٹوئٹس میں کہاکہ”بی جے پی کے چند قائدین کی جانب سے گھناؤنے‘ توہین اور نفرت پر مشتمل تقریروں کی میں مذمت کرتی ہوں‘ اس کے نتیجے میں نہ صرف تشدد پھیلے گا بلکہ ملک کے تانے بانے بھی تقسیم ہوجائے گا‘ اس کی وجہہ سے امن اور ہم آہنگی متاثرہوگی“۔

انہوں نے پرزور انداز میں کہاکہ بی جے پی قائدین کی یہ تقریریں عالمی سطح پر ملک کی شبہہ کو متاثر کی ہیں۔انہوں نے کہاکہ ”میں بی جے پی قائدین کی فوری گرفتاری کی مانگ کرتی ہوں تاکہ ملک کا اتحاد میں کوئی رخنہ نہ ائے اور بڑی تعداد میں لوگوں کو ذہنی اذیت کا سامنا نہ کرنا پڑے“۔بنرجی نے لوگوں سے ملک کے بڑے مفاد میں پرسکون رہنے کی بھی لوگوں سے اپیل کی ہے۔

انہوں نے ایک ٹوئٹر پوسٹ میں کہاکہ ”اسی وقت میں تمام مذہب رنگ ونسل‘ طبقات اورذات پات کے میرے بھائیوں او ربہنوں سے میں اپیل کرتی ہوں کہ ہماری جانب سے شدید مذمت کی جانے والی اشتعال انگیزی کے باوجود عام لوگوں کے بڑے مفاد میں امن کو برقرار رکھیں“۔

بعدازاں دن میں بنرجی جوترنمول کانگریس کی صدر بھی ہیں نے بی جے پی کے زیراقتدار ریاستوں میں نہ کے مغربی بنگال میں احتجاج کرنے کا استفسار کیاہے۔

بنگال امام اسوسیشن جو علماؤں کی ایک تنظیم ہے نے جمعرات کے روز ریاست کے مختلف مساجد میں 10جون کے روز بی جے پی قائدین کی تقریروں کے خلاف ایک احتجاج کااعلان کیاتھا۔ مذکورہ اسوسیشن صدر محمد یحییٰ نے ایک ویڈیو پیغام میں کہاکہ ”ریاست کے مختلف حصوں میں پہلے ہی احتجاج کیاجارہا ہے کہ ہم مساجد کمیٹی سے کہتے ہیں کہ وہ جمعہ کے روز اپنے اپنے مساجد میں مذکورہ دوقائدین کی یو اے پی اے کے تحت گرفتاری کی مانگ کے ساتھ احتجاجی پروگرام منعقد کریں“۔

یحییٰ نے لوگوں پر اس بات کا بھی زوردیا کہ سڑکوں پر بند کرکے لوگوں کو پریشان نہ کریں اور انتظامیہ سے بھی درخواست کی کہ وہ اس طرح کے معاملات میں ”سخت کاروائی“ کریں۔

انہوں نے بعدازاں ایک بیان میں کہاکہ ”بنگال امام اسوسیشن کسی بھی غیرقانونی سرگرمی کی اجازت نہیں دیتی ہے“۔

بی جے پی کے دوقائدین قومی ترجمان نوپور شرما او ردہلی بی جے پی میڈیا ہیڈ نوین کمار جندال کے متنازعہ بیانات کے بعد بین الاقوامی سطح پر ہندوستان کی مذمت اور عرب ممالک کی جانب سے معافی استدلال کے بعد بی جے پی نے شرما اور جندال دونوں کو پارٹی کی ابتدائی رکنیت سے برطرف کردیاہے۔

مذکورہ ریمارکس کی مذمت کرنے والے کچھ عرب ممالک نے بھگوا پارٹی کی تادیبی کاروائی کا خیر مقدم کیاہے۔