میلورن ۔آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنمنٹ میں شائقین کو وہ ٹی شرٹس پہننے کی اجازت دے دی گئی ہے جن پر “پینگ شوئی کہاں ہے؟” لکھا ہے۔میڈیا ادارے کے مطابق سیکیورٹی عملے کی ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں انہوں نے شائقین کو میلبورن پارک میں چینی کھلاڑی کی حمایت میں شرٹس اور بینر اتارنے کا حکم دیا تھا۔ڈبلز کی سابق عالمی نمبر ایک ٹینس سٹار پینگ میلبورن سے غیر حاضر ہیں اور نومبر میں انہوں نے سابق نائب وزیراعظم ڑنگ گاؤلی پر الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے’زبردستی‘ جنسی تعلقات قائم کرنے کی کوشش کی تھی۔