حیدرآباد ۔ 14 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : موسم گرما کے آغاز کے ساتھ ہی شہر حیدرآباد کے مضافات کے علاوہ اضلاع میں پینے کے پانی کی قلت بھی دیکھنے کو مل رہی ہے ۔ حکومت کی جانب سے گھر گھر نلوں کے ذریعہ پینے کا پانی سربراہ کرنے کا دعویٰ کیا جارہا ہے ۔ مگر حیدرآباد کے مضافات کے علاوہ اضلاع میں پینے کے پانی کی قلت شدت سے محسوس کی جارہی ہے ۔ یہ تصویر ضلع نرمل کے پمبی منڈل کی ہے ۔ جہاں کے 10 ایجنسی گاوں کے عوام کو پینے کے پانی کی قلت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ انہیں پینے کا پانی حاصل کرنے کے لیے چشموں پر انحصار کرنا پڑرہا ہے ۔ 6 مواضعات میں مشن بھاگیرتا کے پائپ لائن بچھائی گئی ہیں مگر پانی سربراہ نہیں کیا جارہا ہے ۔ جس سے مقامی عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ پانی کے بغیر زندگی گذارنا مشکل ہے ۔ مرد و خواتین کی بڑی تعداد کئی کیلو میٹر دور واقع چشموں سے پانی حاصل کرتے ہوئے اپنا گذارا کررہے ہیں ۔ حکومت پینے کے پانی کی قلت کو دور کرنے کے لیے فوری اقدامات کرے ۔ مشن بھاگیرتا کے پائیپوں سے پانی سربراہ کرنے کے اقدامات کریں ۔۔ ن