چمپئن بنگلہ دیش کو خارج کر کے انڈیا سیمی فائنل میں داخل

   

ہندوستان نے 112 کا ٹارگٹ حاصل کیا۔ 2 فروری کو دوسرا سیمی فائنل انڈیا بمقابلہ آسٹریلیا

اینٹیگا: ہندوستانی انڈر 19 مردوں کی کرکٹ ٹیم نے ہفتہ کو آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ 2022 کے کوارٹر فائنل میچ میں گزشتہ چمپئن بنگلہ دیش کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کرکے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے ۔ بہترین گیند بازی کی بدولت بنگلہ دیش کو 37.1 اوور میں صرف 111 رنز پر آؤٹ کر دیا ۔ اس کے بعد سلامی بلے باز انگکریش رگھوونشی کی 44 رنز کی اننگز کی بدولت ہدف کو 30.5 اوور میں حاصل کر لیا گیا ۔ ہندوستان اب دوسرے سیمی فائنل میں 2 فروری کو آسٹریلیا سے کھیلے گا ۔ پہلا سیمی فائنل یکم فروری کو انگلینڈ اور افغانستان کے درمیان کھیلا جائے گا۔ 112 رنز کے تعاقب میں اتری ہندوستانی ٹیم کا آغاز اچھا نہ تھا اور ہرنزور سنگھ کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے ۔ انہیں تنظیم حسن نے محمد فہیم کے ہاتھوں آؤٹ کرایا ۔ اس کے بعد بلے بازی کرنزے آئے شیخ رشید نے رگھوونشی کے ساتھ 70 رنز کی شراکت داری کی۔ رگھوونشی 44 اور راشد 26 رنز بنا کر رپن مونڈل کا شکار بنے ۔ اس کے بعد کپتان یش دھل اور کوشل تمبے نے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔ بنگلہ دیش کی جانب سے رپن نے چار اور تنظیم نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ دھل نے ناٹ آؤٹ 20 اور تامبے نے ناٹ آؤٹ 11 رنز بنائے ۔ رگھوونشی نے صبر کے ساتھ بلے بازی کی اور 65 گیندوں میں سات چوکوں کی مدد سے 44 رنز بنائے ۔ اس کے ساتھ ہی راشد نے 26 رنز کی اننگز کھیلی۔ دونوں بلے بازوں کا وکٹ جلدی گرنزے کے باوجود بنگلہ دیش کی ٹیم کو جو کچھ بھی امید تھی ، کپتان یش دھل نے 20 رنز کی اننگز کھیل کرختم کر دی ۔ بنگلہ دیش کی جانب سے مونڈل نے 31 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔ کوشل تامبے نے لانگ آن پر چھکا لگا کر میچ کو ختم کردیا۔