حیدرآباد 21 نومبر (سیاست نیوز) این ٹی راما راؤ کی بیوہ اور آندھراپردیش تلگو اکیڈیمی کی صدرنشین این لکشمی پاروتی نے کہاکہ این چندرابابو نائیڈو نے سابق میں این ٹی راما راؤ کو دھوکہ دیا تھا اور اب وہ این ٹی آر کے خاندان کو دھوکہ دے رہے ہیں۔ لکشمی پاروتی نے کہاکہ اسمبلی میں بھی کچھ بھی نہیں ہوا، چندرابابو نائیڈو نے ڈرامہ کیا اور آنسو بہاکر ایک منظر پیش کیا ہے۔