حیدرآباد ۔ 12 ۔ جون : ( سیاست نیوز) : موسم گرما میں ہمیشہ چکن کی قیمتوں میں کمی ہوتی تھی تاہم اس مرتبہ چکن کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں جس سے غریب اور متوسط طبقہ کے عوام پریشان ہیں ۔ اتوار کو چکن کی قیمتوں میں فی کیلو 100 تا 150 روپئے کا اضافہ ہوگیا ہے ۔ باوثوق ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ ریاست میں شادیوں کا سیزن جاری ہے ۔ چکن کی قیمتوں میں اضافہ کے ڈیمانڈ کو دیکھتے ہوئے ہول سیلرس اور پولٹری فارمس کی جانب سے چکن کی مصنوعی قلت پیدا کرتے ہوئے چکن کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کرنے کی شکایتیں موصول ہورہی ہیں ۔ جب اس سلسلہ میں معلومات حاصل کی جارہی ہے تو بتایا جارہا ہے کہ گرمی اور دھوپ کی شدت سے مرغیاں فوت ہورہی ہیں اور مرغیوں کو کھلانے والے دانے کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے ۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہونے سے ٹرانسپورٹ کے اخراجات میں بھی اضافہ ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں چکن کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے ۔ ایک ہفتہ قبل اسکین لیس چکن 240 تا 260 روپئے فی کلو فروخت ہورہا تھا ۔ زندہ مرغی 140 تا 160 روپئے فروغ ہورہی تھی ۔ تاہم اتوار کو ان کی قیمتوں میں 100 تا 150 روپئے کا اضافہ ہوگیا ہے ۔ ہول سیل میں اسکین لیس 290 تا 330 روپئے کے درمیان زندہ مرغی 170 تا 180 روپئے ریٹیل میں 330 تا 350 روپئے زندہ مرغی 190 تا 200 روپئے فروخت ہوئی ہے ۔ قیمتوں میں اضافہ کی وجہ سے اتوار کو مرغیوں کی فروخت میں 40 فیصد کمی آئی ہے ۔۔ ن