سکما ۔15 اکتوبر ۔ ( یو این آئی ) چھتیس گڑھ کے سکما ضلع میں چہارشنبہ کو 27 سرگرم ماؤنوازوں نے سکیورٹی فورسز کے سامنے خودسپردگی کی۔ ان میں پیپلز لبریشن گوریلا آرمی بٹالین ۔ 1کے دو کٹر نکسلائٹ شامل ہیں، جن پر بڑے انعام کا اعلان کیا گیا تھا۔خودسپردگی کرنے والے گروپ پر 50 لاکھ روپئے کا انعام تھا۔ ان میں ایک ماؤنواز کے لیے 10 لاکھ روپئے ، تین دیگر پر8 لاکھ، ایک پر 3 لاکھ روپئے ، دو دیگر پر2-2 لاکھ روپئے اور نو دیگر کے پر ایک ایک لاکھ روپئے کا انعام تھا۔ہتھیار ڈالنے والے 27 ماؤنوازوں میں 10 خواتین اور 17 مرد شامل ہیں۔ ان میں سٹی ونگ کمیٹی کا ایک ممبر، پارٹی کے 15 ممبران اور فرنٹ تنظیموں سے وابستہ 11 ممبران شامل ہیں۔اس خودسپردگی کے پیچھے چھتیس گڑھ حکومت کی ’’سرنڈر بحالی کی پالیسی،نیاد نیلا نار یوجنا‘‘ اور اندرونی علاقوں میں سکیورٹی کیمپوں کا بڑھتا ہوا دبدبہ مانا جارہا ہے ۔