چھتیس گڑھ میں انکاؤنٹر، 12 ماؤ نواز ہلاک

   

رائے پور: چھتیس گڑھ کے نارائن پور ضلع میں پولیس اور ماونوازوں کے درمیان انکاؤنٹر پیش آیا۔ یہ جھڑپ ابوجمڑ کے جنگلات میں ہوئی جہاں پولیس فورسز اور نکسلائٹس کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ اس انکاؤنٹر میں اب تک 12 نکسلائٹس ہلاک ہوگئے تاہم مزید تفصیلات کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ کارروائی اس وقت ہوئی جب پولیس نے ماونوازوں کے خفیہ ٹھکانے کی معلومات ملنے پر؎ آپریشن شروع کیا۔ اس دوران ماونوازوں نے پولیس پر حملہ کیا جس کے بعد دونوں جانب سے فائرنگ ہوئی۔ پولیس نے جوابی کارروائی کی جس میں نکسلائٹس مارے گئے۔ انکاؤنٹر کے بعد علاقے میں سیکیورٹی بڑھا دی گئی اور مزید فورسز کو طلب کر لیا گیا تاکہ صورتحال پر قابو پایا جا سکے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ماونوازوں کا خاتمہ کرنے مزید آپریشنز بھی کیے جا سکتے ہیں۔