چیف منسٹر ریونت ریڈی حیدرآباد واپس

   

حیدرآباد۔/8 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) چیف منسٹر ریونت ریڈی نئی دہلی سے حیدرآباد واپس ہوگئے۔ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کی جانب سے ملک میں بائیں بازو انتہا پسندی کے مسئلہ پر 7 ریاستوں کے چیف منسٹرس کا اجلاس طلب کیا گیا تھا۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی نے اجلاس میں شرکت کی اور مرکزی وزیر داخلہ کو تلنگانہ میں سیلاب کی صورتحال پر رپورٹ پیش کرتے ہوئے فوری امداد کی اپیل کی۔ انہوں نے مرکزی وزیر شہری ترقی منوہر لال کھتر سے ملاقات کرتے ہوئے تلنگانہ کے مختلف پراجکٹس کیلئے فنڈز کی اپیل کی۔ نئی دہلی میں قیام کے دوران چیف منسٹر نے کانگریس ہائی کمان کے قائدین سے ملاقات کی کوشش کی لیکن ہریانہ اور جموں کشمیر کے نتائج کے سبب ملاقات ممکن نہ ہوسکی۔ چیف منسٹر نے آج دن بھر اپنی سرکاری قیامگاہ میں تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے ارکان پارلیمنٹ اور قائدین سے بات چیت کی اور شام میں حیدرآباد واپس ہوگئے۔ دو روزہ قیام کے دوران سیاسی موضوعات پر کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی۔1