چیف منسٹر مدھیہ پردیش چوہان کورونا سے متاثر

,

   

بھوپال: مدھیہ پردیش کے وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان کورونا وائرس ٹسٹ میں پازیٹیو پائے جانے کے بعد آج قرنطینہ میں چلے گئے ۔چوہان نے خود ایک پیغام کے ذریعہ کورونا پازیٹو ہونے کی تصدیق کی اور سبھی سے اپیل کی کہ کورونا انفیکشن سے بچنے کیلئے ضروری اقدامات پر عمل لازمی طورپر کریں۔ چوہان نے عوامی طورپر جاری پیغام میں کہا ’’میں کورونا پازیٹو ہوگیا ہوں۔ میرے سبھی ساتھیوں سے اپیل ہے کہ جو بھی میرے رابطے میں آئے ہیں وہ اپنا کورونا ٹسٹ کروا لیں۔ میرے نزدیکی رابطے والے قرنطینہ میں چلے جائیں۔ میں کورونا گائیڈ لائن پر پوری طرح عمل کررہا ہوں۔ ‘‘