حیدرآباد 22۔ڈسمبر (سیاست نیوز) چیف مسنٹر ریونت ریڈی 24 ڈسمبر کو ضلع کلکٹرس کے ساتھ اجلاس منعقد کرکے حکومت کے ترقیاتی ایجنڈہ پر عمل آوری کیلئے ہدایات جاری کریں گے ۔ چیف مسنٹر کی ذمہ داری سنبھالنے کے بعد ریونت ریڈی کی ضلع کلکٹرس سے پہلی ملاقات ہے ۔ کلکٹرس کانفرنس میں جو موضوعات زیر غور آئیں گے ان میں اراضی ریکارڈز ‘ قولدار زرعی مزدوروں کی نشاندہی ‘ نئے راشن کارڈز کی اجرائی اور مہالکشمی اسکیم پر عمل آوری شامل ہیں۔ ضلع کلکٹرس کو تمام تفصیلات کے ساتھ شرکت کی ہدایت دی گئی ہے ۔ چیف منسٹر کے دفتر نے فلاحی اسکیمات کے سلسلہ میں ضلع کلکٹرس کو رہنمایانہ خطوط پہلے ہی جاری کئے ہیں۔