عہدیداروں اور پارٹی قائدین سے مشاورت، راجیہ کے امکانی امیدواروں پر غور
حیدرآباد۔16۔ مئی (سیاست نیوز) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ فارم ہاؤز سے آج پرگتی بھون واپس ہوگئے۔ 29 اپریل کو کے سی آر گجویل کے ایراویلی میں واقع فارم ہاؤز روانہ ہوگئے تھے اور انہوں نے وہیں سے پارٹی کی سرگرمیوںکی نگرانی کیؤ۔ مختلف امور پر وزراء اور عہددیاروں کو طلب کرتے ہوئے ہدایات دے رہے تھے۔ طویل قیام کے بعد آج صبح پرگتی بھون واپسی کے ساتھ چیف منسٹر نے اپنی سرکاری سرگرمیوں کو اور جائزہ اجلاسوں کا آغاز کردیا۔ انہوں نے آج پارٹی کے اہم قائدین اور سینئر سرکاری عہدیداروں کے ساتھ اجلاس منعقد کیا۔ بتایا جاتا ہے کہ راجیہ سبھا کی تین نشستوں کیلئے پارٹی امیدواروں کے ناموں پر غور کیا گیا۔ توقع ہے کہ ناموں کا 18 مئی کو باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔ چیف منسٹر نے 18 مئی کو ریاستی وزراء اور ضلع کلکٹرس کے ساتھ پٹنہ پرگتی اور پلے پرگتی اسکیم پر جائزہ اجلاس منعقد کیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ وہ انتخابی حکمت عملی کے ماہر پرشانت کشور سے 18 مئی کو ملاقات کریں گے۔ پرگتی بھون واپسی کے فوری بعد چیف منسٹر اور سرکاری اور پارٹی کی سربرمیوں میں مصروف ہوچکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق راہول گاندھی اور امیت شاہ کے جلسوں سے خطاب کے بعد پیدا شدہ صورتحال کا کے سی آر نے جائزہ لیا۔ امیت شاہ کے بیان پر پارٹی قائدین اور وزراء کے جواب کا بھی جائزہ لیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ چیف منسٹر کے سی آر پریس کانفرنس کے ذریعہ امیت شاہ کا جواب دینے کی تیاری کر رہے ہیں۔ ر