چیف منسٹرتین اضلاع میں کلکٹریٹس کی عمارتوں کا افتتاح کریں گے

   


حیدرآباد۔/8 جنوری، ( سیاست نیوز) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ جاریہ ماہ ریاست میں تین نئے ضلع کلکٹریٹس کا افتتاح انجام دیں گے۔ چیف منسٹر 12 جنوری کو محبوب آباد ضلع کے نوتعمیر شدہ کلکٹریٹ کامپلکس کا افتتاح کریں گے۔ اسی روز شام میں بھدرادری کتہ گوڑم ضلع کے نئے کلکٹریٹ کامپلکس کا افتتاح کریں گے۔ سنکرانتی تہوار کے بعد 18 جنوری کو کھمم کے ضلع کلکٹریٹ عمارت کا چیف منسٹر افتتاح کریں گے۔ جاریہ ماہ چیف منسٹر کے تین اضلاع کے دورے اہمیت کے حامل ہیں۔ چیف منسٹر مختلف ترقیاتی پروگراموں کا آغاز کرتے ہوئے محبوب آباد، کتہ گوڑم اور کھمم میں عام جلسوں سے خطاب کریں گے۔ر