چین اب گھبراہٹ کا مظاہرہ کررہا ہے: ٹرمپ

   

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ جوابی ٹیرف عائد کر کے چین نے غلط قدم اٹھایا ہے، چین گھبرا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چین کی جانب سے امریکی درآمدات پر 34 فیصد کے جوابی ٹیرف کے اعلان کے بعد جمعہ کو دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹوں میں دوسرے روز بھی مندی رہی۔ دی گارڈین نے لکھا ہے کہ چین کا رد عمل ڈونالڈ ٹرمپ کی طرف سے بھڑکائی گئی تجارتی جنگ میں ایک بڑے اضافے کا اشارہ ہے، جس سے عالمی کساد بازاری کے خدشات کو مزید ہوا ملے گی۔ جوابی ٹیرف پر امریکی صدر نے رد عمل میں جمعہ کو ٹرتھ سوشل پر لکھا ’’چین غلط کھیل گیا ہے، وہ گھبرا گیا ہے، (ٹیرف میں اضافہ) وہ چیز ہے جس کا چین خود متحمل نہیں ہو سکتا۔