چین میں جنگل کی آگ کے تعلق سے ’اورنج الرٹ ‘ جاری

   

بیجنگ: چینی افسران نے چہارشنبہ کو چین کے کچھ حصوں میں یکم سے 5 مئی تک جنگلات میں لگنے والی آگ کے لیے دوسرے اعلیٰ ترین سطح کا ‘اورنج الرٹ’ جاری کیا۔نیشنل فاریسٹ اینڈ گراس لینڈ فائر کنٹرول کمانڈ آفس اور ایمرجنسی مینجمنٹ کی وزارت (ایم ای ایم) نے پانچ دن کی چھٹی کے دوران ہیبئی، شانسی، ہینان اور شانسی کے کچھ حصوں میں جنگل میں آگ لگنے کا الرٹ جاری کیا۔ ایمرجنسی مینجمنٹ کے محکموں کو آگ کے خطرات میں ہونے والی تبدیلیوں پر کڑی نظر رکھنے ، ابتدائی وارننگ اور ردعمل کے اقدامات کو لاگو کرنے ، آگ کے ذرائع پر کنٹرول کو مسلسل مضبوط بنانے ، ہنگامی تیاریوں کو مضبوط بنانے اور جنگل کی آگ کے خطرات سے مؤثر طریقے سے نمٹنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

کولمبیا میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
ایک فوجی ہلاک
بگوٹا: جنوبی امریکی ملک کولمبیا کی بحریہ کا ایک ہیلی کاپٹر ملک کے شمالی علاقے میں سپلائی مشن کے دوران گر کر تباہ ہو گیا جس میں سوار ایک فوجی ہلاک ہو گیا۔بحریہ نے منگل کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ بیل 412 ای پی ہیلی کاپٹر مالاگانا شہر کے قریب ٹیک آف کرنے کے فوراً بعد پانی میں گر گیا۔ عملے کے تین دیگر ارکان کو بچا لیا گیا ہے اور ان کا علاج جاری ہے ۔