چین کے شمالی علاقوں میں شدید بارش اور سیلاب

   

بیجنگ: چین کے شمالی علاقوں میں شدید بارش سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔ چینی صوبے لیاننگ کے شہر دالین میں طوفانی بارش سے سڑکیں تالاب بن گئیں، سڑکوں پر پانی کے تیز بہائو میں گاڑیاں بہہ گئیں جبکہ بارش سے مختلف حادثات میں 2افراد ہلاک ہوگئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دالین میں ایک گھنٹے میں 30سے 40ملی میٹر بارش برسی، مزید بارش کے پیش نظر حکام نے شہریوں کو احتیاطی اقدامات کی ہدایت کی ہے۔