ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کو گورنر رادھا کرشنن اور چیف منسٹر ریونت ریڈی کا خراج

   

حیدرآباد۔/14 اپریل، ( سیاست نیوز) دستور ہند کے معمار ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کی 133 ویں جینتی کے موقع پر آج انہیں زبردست خراج پیش کیا گیا۔ گورنر سی پی رادھا کرشنن نے ٹینک بنڈ پر واقع امبیڈکر مجسمہ پر گلہائے عقیدت پیش کئے اور ملک کیلئے ڈاکٹر امبیڈکر کی خدمات کو خراج پیش کیا۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی نے بھی ٹینک بنڈ پہنچ کر مجسمہ امبیڈکر پر پھول نچھاور کئے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر امبیڈکر نے سماج کے تمام طبقات کی بھلائی کیلئے ایک جامع دستور تیار کیا ہے۔ اس موقع پر حلقہ سکندرآباد کے کانگریس امیدوار ڈی ناگیندر، چیف منسٹر کے خصوصی مشیر وی نریندر ریڈی، رکن راجیہ سبھا انیل کمار یادو، ضلع کانگریس خیریت آباد روہن ریڈی اور دوسرے موجود تھے۔ کانگریس پارٹی کے ہیڈکوارٹر گاندھی بھون میں بھی ڈاکٹر امبیڈکر کو خراج پیش کیا گیا۔ تلنگانہ بھون میں بی آر ایس کے ورکنگ پریسیڈنٹ کے ٹی راما راؤ اور دیگر قائدین نے ڈاکٹر امبیڈکر کی تصویر پر پھول نچھاور کئے اور خراج پیش کیا گیا۔1