اترپردیش کی یوگی حکومت نے ڈاکٹر کفیل خان کے خلاف محکمہ جاتی دوبارہ جانچ کا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔حکومت نے ڈاکٹر کفیل خان معاملے کے تعلق سے الہ آباد ہائی کورٹ کے ذریعے گزشتہ دنوں جاری نوٹس کا تحریری جواب داخل کرتے ہوئے بتایا کہ ڈاکٹر کفیل کے خلاف آکسیجن ٹینڈر معاملہ میں 24 فروری 2020 کو دوبارہ شروع کی گئی جانچ کو واپس لے لیا گیا ہے ، یوگی حکومت نے الہ آباد ہائی کورٹ میں بتایا کہ اس نے دوبارہ جانچ کرانے کا فیصلہ واپس لے لیا ہے اور ڈاکٹر کفیل خان کو قصوروار نہیں ٹھہرایا جاسکا ہے۔