لکھنؤ: تعلیم کا فروغ ہم سب کی اجتماعی ذمے داری ہے اور یہی ہماری شناخت بھی ہے ۔مولانا آزاد نیشنل اردو یو نیو رسٹی کا لکھنؤ کیمپس ایک دہائی سے ز ائد عرصہ سے اس جانب مسلسل پیش قدمی کررہاہے ۔طالبات کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنا ہمارا ایک اہم ہدف ہے ۔ان خیالات کا اظہار مانو لکھنؤ کیمپس کی انچارج اور شعبہ انگریزی میں ایسوسی ایٹ پروفیسرڈاکٹر ہمایعقوب نے کیا۔ واضح رہے کہ یونی ورسٹی کے رجسٹرار نے گذشتہ13جولائی کے اپنے اعلامیہ میں ڈاکٹر ہما یعقوب کو آیندہ دوبرس کے لیے لکھنؤ کیمپس کا انچارج مقرر کیا ہے ۔گذشتہ کل ڈاکٹر ہما یعقوب نے باقاعدہ کیمپس کے انچارج کی ذمہ داری سنبھال لی ہے ۔ڈاکٹر ہما یعقوب کا تعلق بدایوں سے ہے ۔علی گڑھ مسلم یونی ورسٹی سے انھوں نے اپنے تعلیمی مراحل کی تکمیل کی۔