24 گھنٹے بلا وقفہ برقی سربراہ کرنے والی تلنگانہ واحد ریاست : کے ٹی آر
حیدرآباد۔/10 مئی، ( سیاست نیوز) ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر نے کہا کہ ڈبل بیڈ روم مکانات غریب عوام کیلئے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کا انمول تحفہ ہے۔ ریاست میں 20 ہزار کروڑ روپئے خرچ کرتے ہوئے غریب عوام کیلئے 2.70 لاکھ مکانات تعمیر کئے جارہے ہیں۔ کے ٹی آر نے ضلع راجنا سرسلہ کے یلاریڈی پیٹ منڈل میں واقع کورٹلہ پیٹ میں تعمیر کردہ ڈبل بیڈ روم مکانات کا افتتاح کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔ کے ٹی آر نے کہا کہ سوائے تلنگانہ کے ملک کی کسی بھی ریاست میں غریب عوام کیلئے ڈبل بیڈ روم مکانات تعمیر نہیں کئے جارہے ہیں۔ مکانات کی تعمیرات میں معیار کو برقرار رکھا جارہا ہے۔ انہوں نے عوام کو مکانات کے علاوہ اپنے اطراف و اکناف صاف صفائی کا خیال رکھنے اور خالی جگہوں پر شجرکاری کرنے کا مشورہ دیا۔ کے ٹی آر نے کہا کہ پلے پرگتی پروگرام سے دیہی علاقوں میں انقلابی ترقی ہوئی ہے۔ عوام کو تمام بنیادی سہولتیں دستیاب ہورہی ہیں جدھر دیکھیں وہاں ہرے بھرے درخت، مشن بھگیرتا کے ذریعہ پینے کا پانی، تالاب، ریتو ویدیکا، شمشان گھاٹ اور قبرستان اور نرسریز وغیرہ نظر آرہے ہیں۔ 24 گھنٹے برقی فراہم کی جارہی ہے۔ حکومت نے ریتو بندھو اسکیم کے تحت 50 ہزار کروڑ روپئے کسانوں کے بینک اکاؤنٹس میں جمع کرائے ہیں۔ کسانوں کو ریتو بیمہ اسکیم سے فائدہ پہنچایا جارہا ہے۔ بہت جلد اہل افراد کو نیا پنشن حاصل ہوگا۔ ن