ڈرونز نہ صرف ترکیہ بلکہ 50ممالک کا دفاع بھی کررہے ہیں

   

انقرہ : ترکیہ کے صدر رجب طیب اردغان نے کہا کہ مقامی اور قومی سطح پر تیار کیے جانے والے مسلح اور غیر ڈراونز نہ صرف ترکیہ کے آسمانوں بلکہ 50 سے زیادہ دوست ممالک کے آسمانوں کی بھی حفاظت کر رہے ہیں۔صدر اردغان نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ باتمان میں خدمات انجام دینے والے ترک فوجیوں کوسالِ نوکی مبارکباد دی۔” طاقتورفوج،طاقتور ترکیہ” کے شعور کے ساتھ ہر میدان میں ترک مسلح افواج کی دھاک بٹھانے کو بڑی اہمیت دینے پر زور دینے والے صدر ایردوان نے کہا، ” مقامی شرح کو 20 سے 80 فیصد تک بڑھانے والی ہماری دفاعی صنعت کے شعبے میں ہمارے اقدامات سرعت سے جاری ہیں۔”انہوں نے کہا کہ ترکیہ ڈراون ٹیکنالوجی میں سب سے زیادہ ترقی یافتہ تین۔ 4 ممالک میں سے ایک ہے، “گزشتہ سال، ہم دنیا میں سب سے زیادہ ڈراونز برآمد کرنے والے ملک تھے۔ ہمارے مسلح اور غیر مسلح ڈراونز نہ صرف ترکیہ کے آسمانوں کی بلکہ 50 سے زیادہ دوست ممالک کے آسمانوں کی بھی حفاظت کرتے ہیں۔