کریم نگر۔17 اکتوبر ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ڈسٹرکٹ مائنارٹی ویلفیئر آفیسر محمد جلال الدین اکبر کے عہدے کا جائزہ لینے کے موقع پر ٹی ایس میسا ضلع کریم نگر کے ذمہ داران کے ایک وفد نے ان کے چیمبر میں ملاقات کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی۔ وفد کے ارکان نے شال پوشی کرتے ہوئے پھولوں کا گلدستہ، ڈائری اور تحائف پیش کیے۔ وفد کے ارکان نے محمد جلال الدین اکبر سے اقلیتی برادری کو درپیش مختلف مسائل پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔ دریں اثنا، کریم نگر کے مسلم کارپوریٹرس محمد عاطف الدین، محسن محی الدین، مجید حسین اور ابراہیم کے علاوہ سابق ڈپٹی میئر عباس سمیع اور نجیب الرحمٰن نے بھی محمد جلال الدین اکبر سے اُن کے چیمبر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے شال پوشی کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ٹی ایس میسا کے وفد میں ضلعی صدر محمد عمر علی، جنرل سکریٹری شیخ حبیب الرحمٰن، نیشنل کوآرڈینیٹر محمد ایوب خان، اسٹیٹ سکریٹری عبدالجمیل، ایڈیشنل جنرل سکریٹری محمد مطہر الدین، میڈیا سکریٹری محمد سلیم الدین، محمد خالد، محمد محسن، منجیت سنگھ اور دیگر ذمہ داران موجود تھے۔