ڈلاس ۔ 29 مئی (ایجنسیز) امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈلاس میں گیس دھماکہ کے باعث ایک رہائشی عمارت میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجہ میں ایک بچے سمیت 3 افراد ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔یہ واقعہ ڈلاس کے علاقے اوک کلف میں پیش آیا جہاں ایک اپارٹمنٹ عمارت میں قدرتی گیس کے دھماکہ نے پوری عمارت کو تباہ کردیا۔ حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 2 خواتین اور ایک بچہ شامل ہیں۔ ڈلاس فائر ریسکیو حکام کا کہنا ہیکہ انہیں دوپہر تقریباً 12 بجکر 45 منٹ پر گیس لیک ہونے کی اطلاع ملی تھی، تاہم امدادی ٹیموں کے موقع پر پہنچنے سے پہلے ہی عمارت میں آگ بھڑک چکی تھی۔ رپورٹس کے مطابق دھماکہ اتنا شدید تھا کہ عمارت کا بڑا حصہ ملبے کا ڈھیر بن گیا جبکہ ریسکیو ٹیم کئی گھنٹوں تک ملبے تلے دبے افراد کی تلاش میں مصروف رہی۔