ڈنمارک کی وزیراعظم ایک حملہ میں زخمی

   

کوپن ہیگن : ڈنمارک کی وزیراعظم میٹے فریڈرکسین ایک حملے میں معمولی زخمی ہو گئی ہیں اور انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ انہیں گزشتہ شب کوپن ہیگن کے مرکز میں ایک شخص نے ضرب لگائی تھی۔ ڈنمارک کی وزیراعظم میٹے فریڈرکسین پر جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب دارالحکومت کوپن ہیگن کے وسط میں ایک شخص نے حملہ کیا۔ ان کے دفتر کے مطابق فریڈرکسین اس حملے میں محفوظ رہی ہیں مگر انہیں شدید دھچکا پہنچا ہے۔ اسی تناظر میں وزیراعظم کی ہفتہ کے روز کی تمام تر مصروفیات منسوخ کر دی گئی ہیں۔ اس واقعہ میں ملوث مشتبہ 39 سالہ شخص کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے اور اور ہفتہ کی شام اسے کوپن ہیگن کی ایک ضلعی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ کوپن ہیگن کے مرکز میں کلٹورویٹ کے تاریخی چوک پر یہ واقعہ کیسے پیش آیا اور اس حملے کے محرکات کیا تھے، یہ ابھی تک واضع نہیں۔ مقامی میڈیا کا تاہم کہنا ہے کہ 46 سالہ وزیراعظم اس واقعہ کے بعد جائے وقوعہ سے خود ہی چل کر دور گئیں۔