ڈھاکہ میں دوسرا ٹسٹ بارش سے متاثر پاکستان پہلی اننگز میں 161/2

   

ڈھاکہ: پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹسٹ میچ کے بارش سے متاثرہ پہلے دن آج ہفتہ کو 57 اوور میں 2 وکٹ پر 161رنز کا مضبوط اسکوربنالیا ہے۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ عابد علی 39اور عبداللہ شفیق 25 رنز بنا کر تیج الاسلام کا شکار بنے ۔ کھیل ختم کئے جانے پر اظہر علی 36اور کپتان بابر اعظم 60 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔ بابر نے99 گیندوں میں 7 چوکے لگائے اور ایک چھکا مارا۔ پاکستان پہلا ٹسٹ جیت کر دو میچ کی سیریز میں پہلے ہی 1-0 کی سبقت لے چکا ہے