حیدرآباد 12 مئی (سیاست نیوز) انڈین پوسٹل سرویس کے 1998ء بیاچ سے تعلق رکھنے والے سینئر عہدیدار ڈی ایس وی آر مورتی نے آج چیف پوسٹ ماسٹر جنرل تلنگانہ سرکل کے عہدہ کا جائزہ حاصل کرلیا۔ ڈی ایس وی آر مورتی کا جنم 26 جولائی 1971ء کو ہوا جو گیتم انجینئرنگ کالج وشاکھاپٹنم سے کمپیوٹر سائنس کے انجینئر ہیں۔ مورتی کا تعلق آندھراپردیش کے گنٹور ضلع سے ہے۔ انڈین پوسٹل سروسیس میں اُنھوں نے 7 ستمبر 1998ء کو اپنی خدمات کا آغاز کیا اور بنگلور، میسور، چینائی، وجئے واڑہ میں کئی عہدوں پر فائز رہے۔ اُنھوں نے رفیع احمد قدوائی نیشنل پوسٹل اکیڈیمی غازی آباد کے ایڈیشنل ڈائرکٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ V/1