ڈی ایم کے ایم پی کے بیٹے کی سڑک حادثہ میں موت

   

پڈوچیری: دراوڑ منیترگڑگم (ڈی ایم کے ) کے راجیہ سبھا کے رکن این آر۔ ایلنگو کے بیٹے راکیش کی جمعرات کی علی الصبح تمل ناڈو کے ویلوپورم ضلع کے کوٹاکوپم کے قریب پڈوپیٹ میں سڑک حادثے میں موت ہو گئی۔پولیس نے بتایا کہ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب راکیش اپنے دوست کے ساتھ چنئی سے پڈوچیری جا رہے تھے ۔ اس دوران ان کی کار بے قابو ہو کر سڑک کے ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی۔ اس واقعہ میں راکیش کی موت ہوگئی جبکہ اس کا دوست شدید زخمی ہوگیا۔انہوں نے بتایا کہ زخمی شخص کو پرائیویٹ میڈیکل کالج اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جبکہ راکیش کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال بھیج دیا گیا ہے ۔کوٹکپم پولیس نے کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہے ۔