کئی روز بعد بالآخر اسماعیل قاآنی منظرعام پر آگئے

   

تہران: ایرانی سپاہ پاسداران انقلاب کی بیرون ملک سرگرم ’القدس فورس‘ کے کمانڈر اسماعیل قاآنی کی پراسرار گم شدگی کے بعد ان کے حوالے سے سامنے آنے والی افواہوں اور قیاس آرائیوں کیتناظرمیں انہیں پہلی بار ایران کے دارالحکومت تہران کے مہرآباد ہوائی اڈہ پر دیکھا گیا ہے۔ گذشتہ دنوں ان کی قسمت کے بارے میں غیر یقینی صورتحال اور قیاس آرائیوں کا ایک طوفان اٹھ کھڑا ہوا تھا کیونکہ ایرانی پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل اسماعیل قاانی لبنان میں آخری بار حزب اللہ کے نئے سیکرٹرجنرل ہاشم صفی الدین کے ساتھ ملاقات کے بعد منظر عام سے غائب تھے۔ایرانی ٹیلی ویژن نے منگل کی صبح لبنان اور شام میں پاسداران انقلاب کے کمانڈر عباس نیلفروشان کی میت کے مناظر نشر کئے۔
قانی تہران کے مہرآباد ہوائی اڈہ پر متعدد فوجی اور سویلین حکام کے ساتھ نمودار ہوئے۔ایک ایرانی صحافی نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر قدس فورس کے کمانڈر کی ایک تصویر بھی پوسٹ کی اور ساتھ تبصرہ کرتے ہوئے اب مہرآباد ہوائی اڈے پر پر لکھا۔پاسداران انقلاب نے گذشتہ چند دنوں میں ایک سے زیادہ مرتبہ اس بات کی تصدیق کی ہے کہ 67 سالہ رہن ما بالکل ٹھیک ہیں اور معمول کے مطابق اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔