کاروان اردو

   

حیدرآباد۔ 25 اگست (راست) تلنگانہ اردو فورم مظہر ایجوکیشن سوسائٹی کی جانب سے نئی نسل میں اردو کے شعور کو بیدار کرنا، اردو زبان کو پروان چڑھانا اور اردو کے رسم الخط کو زندہ رکھنا آج محبان اردو کو ایک قافلہ حبیب زین العابدین عابد، کانگریس قائد کے ہمراہ گولکنڈہ میں ایکس سرویس مین کالونی، رحمت پورہ، رسالہ بازار میں اردو زبان کے تعلق سے سے مہم چلائی گئی۔ جناب محمد اسماعیل الرب انصاری المعروف اردو انصاری مجاہد اردو، ڈاکٹر محمد اعجاز الزماں سکریٹری پردیش کانگریس کمیٹی، جناب حامد خان صدر ابتدائی 304 گولکنڈہ، ایم اے جلیل سراج صدر رسالہ بازار، جناب ساجد بن عبدالفرید، محمد الیاس اکبر، یوسف، محبان اردو کا قافلہ بیانر تھامے ہوئے جب پہنچا تو محبان اردو نے ان اردو کے جہد کاروں کا استقبال کیا۔ محبان اردو کا قافلہ دونوں شہروں میں جہاں گنجان آبادی ہے اردو کے جلسے رکھے جائیں گے۔