کاروی اسٹاک بروکنگ لمیٹیڈ کے 110 کروڑ کے اثاثہ جات کی قرقی

   

انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کی کاررو ائی، ای ڈی سے مزید تفصیلات اکٹھا
حیدرآباد۔31جلائی (سیاست نیوز) انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی کاروائی کے دوران کاروی اسٹاک بروکنگ لمییٹڈسے متعلق مزید 110کروڑ کے اثاثہ جات کی قرقی عمل میں لائی گئی ہے جبکہ ای ڈی نے سابق میں کاروی کے زائد از1984 کروڑ کے اثاثہ جات قرق کئے ہیں۔ اثاثہ جات کی قرقی کے سلسلہ میں ای ڈی کے ذرائع کی جانب سے فراہم کی جانے والی تفصیلات میں کہا گیا ہے کہ 2800 کروڑ کے قرض اسکام کی تحقیقات کے دوران صدرنشین کاروی سی پارتھا سارتھی اور ان کے رشتہ دارو ںکے علاوہ کمپنی کے ڈائریکٹرس کی جائیدادوں کی قرقی کے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔عہدیداروں کے مطابق صدرنشین کاروی کے علاوہ سی ای او کاروائی کو ی ڈی کی جانب سے گرفتار کرتے ہوئے کی گئی تحقیقات کے دوران ہونے والے انکشافات کی بنیاد پر یہ کاروائی کی گئی ہے۔بتایاجاتا ہے کہ گذشتہ یوم 110 کروڑ کے اثاثہ جات کی قرقی کے سلسلہ میں عہدیداروں نے ان کے پاس موجود دستاویزات کا تفصیلی مشاہدہ کرنے کے بعد یہ کاروائی کی ہے۔انفورسمنٹ ذرائع کے مطابق صدرنشین کاروی سی پارتھا سارتھی نے کمپنی کے نام پر 2800 کروڑ کا قرض حاصل کرنے کے بعد بھاری رقومات اپنے رشتہ داروں اور کمپنی کے ڈائریکٹرس کو منتقل کی تھی اور تحقیقات کے دوران اس بات کا بھی انکشاف ہوا کہ سی پارتھا سارتھی نے اپنے فرزندان رجت پارتھا سارتھی اور ابھیراج پارتھا سارتھی کو کاروی کمپنی کے ملازم کے طور اندراج کرتے ہوئے انہیں کروڑہا روپئے بطور تنخواہ جاری کئے تھے ۔ای ڈی کی کاروائی کے دوران جو انکشافات ہوئے ہیں ان کی بنیاد پر کی جانے والی کاروائی کے سلسلہ میں ای ڈی کے عہدیداروں نے بتایا کہ حیدرآباد میں کمپنی کے قیام کے ذریعہ سی پارتھا سارتھی نے مختلف بینکوں سے کروڑہا روپئے قرض حاصل کرنے کے بعد کمپنی کا دیوالیہ ہونے کا اعلان کردیا تھا ۔کاروی کے دیوالیہ ہونے کے اعلان کے بعد سی سی ایس کی جانب سے درج کروائی جانے والی شکایات کی بنیاد پر ای ڈی نے جو کاروائی کی ہے اس کے نتیجہ میں اب تک کاروی کے متعلقین کی مجموعی اعتبار سے زائد از 2500کروڑ کی جائیدادیں اور اثاثہ جات کو قرق کیا گیا ہے علاوہ ازیں صدرنشین و سی ای او کو گرفتار کیا گیا تھا جو کہ ضمانت حاصل کرچکے ہیںلیکن تحقیقات جاری ہیں۔م