وارانسی: عدالت نے کاشی وشوناتھ۔ گیان واپی مسجد کیس کے سلسلے میں کمشنرکی تقرری کا فیصلہ کیا ہے۔ مقرر کردہ کمشنر 19 اپریل کو مندر۔مسجد کامپلکس کا دورہ کریں گے اور ویڈیو گرافی کریں گے۔ عدالت نے اس دوران سیکورٹی فورسز کی تعیناتی کا حکم دیا ہے تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔ وارانسی ڈسٹرکٹ کورٹ نے ستمبر 2020 میں دائر درخواست کی سماعت کرتے ہوئے یہ حکم دیا ہے۔ اس عرضی میں اس جگہ کو ہندوؤں کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ درخواست گزاروں نے عدالت سے احاطے کے معائنے، ریڈار اسٹڈی اور ویڈیو گرافی کا حکم دینے کی مانگ کی تھی۔