کالج کے اندر لائبریری تباہ ہے‘ جامعہ کے طلبہ نے باہر ایک تشکیل دی

,

   

جامعہ کے طلبہ اور علاقے کے لوگ13ڈسمبر سے ہر روز یونیورسٹی کے باہر احتجاجی مظاہرے کررہے ہیں۔ چہارشنبہ کے روز کئی مقررین نے مٹلک کی سکیولر تاریخ کے متعلق بات کی ہے اور یہ بھی کہاکہ سی اے اے اور این آرسی ملک کی سونچ کے خلاف ہے

نئی دہلی۔طلبہ کی کھلی لائبریری کھولنے کا خواب‘ جہا ں پر ہر کسی کوآکر مطالعہ کرنے کا موقع ملے۔ یہاں تک کہ انہوں نے کتابیں بھی تقسیم کے لئے ساتھ لے کر ائے۔

جامعہ ملیہ اسلامیہ کی گیٹ نمبر 10کے باہر ایک 25سالہ ایم اے کے طالب علم ساحل احمد کے اردگر چہارشنبہ کے روز سو کے قریب طلبہ دیکھائی دئے۔

منتظمین نے وہاں پر کھڑے لوگوں کو مطالعہ کے لئے بیٹھنے کی ترغیب دی‘ مطالعہ کے لئے مہاتما گاندھی کے ہند سوراج کی کاپیاں حوالے کیں اس کے علاوہ انگریزی اور اُردو میں سچائی کے ساتھ میرے تجربات پر مشتمل کہانیاں بھی انہیں دیں۔

احمد نے کہاکہ ”ہم نے طلبہ کومدعو کیا یہاں پر ائے اور ہمارے ساتھ مطالعہ کریں‘ وہ جو چاہتے ہیں اس کو انتخاب کریں اور مطالعہ کریں۔میں سمجھ سکتاہوں کہ کچھ لوگوں کے امتحان ہیں جس کی انہیں تیاری کرنا ہے۔

لائبریری میں 15ڈسمبر کے روز پولیس کے داخلے کے بعد جب تشدد برپا ہوا تھا جس کے ردعمل کی یہ پہل ہے۔

تب سے ہماری لائبریری بند ہے‘ مگر وہ ہمیں مطالعہ کرنے سے روک نہیں سکتے ہیں“۔جامعہ کے طلبہ اور علاقے کے لوگ13ڈسمبر سے ہر روز یونیورسٹی کے باہر احتجاجی مظاہرے کررہے ہیں۔

چہارشنبہ کے روز کئی مقررین نے مٹلک کی سکیولر تاریخ کے متعلق بات کی ہے اور یہ بھی کہاکہ سی اے اے اور این آرسی ملک کی سونچ کے خلاف ہے۔

ایک صحافی قربان علی نے کہاکہ ”جب آر ایس ایس اور مذکورہ مسلم لیگ مذہب کی بنیاد پر قوم کے نظریات کو پھیلارہے تھے اس وقت نہرو اور گاندھی جیسے عظیم قائدین نے کہاکہ ہندوستان پاکستان جیسہ ملک نہیں بنے گا مگر ایک سکیولر جمہوریت رہے گا‘جیسا ہزارسال سے ہے“۔

سماجی جہدکار سوامی اگنی ویش جو احتجاج میں شامل تھے اور کہاکہ مذکورہ بی جے پی کو عوام سے اس بات کے استفسار کا کوئی اختیار نہیں کہ جو حقیقی حب الوطن ہیں‘ ان سے شہریت کا صداقت نامہ مانگے۔

کچھ لوگوں کومطالعہ کرتے او ردوسروں کو پڑھاتے دیکھا دیا۔

دیگر کتابیں تقسیم کے لئے ساتھ لے کر ائے تھے۔ شارق رضا (25)جو 15ڈسمبر کے رووز لائبریری میں تھے جو دستور ہند کی ایک کاپی کامطالعہ کرتے ہوئے دیکھا گیا۔