حیدرآباد۔3۔مارچ۔(سیاست نیوز) کالیشورم پراجکٹ میں پڑنے والی دراڑوں کی تحقیق اور اس پر مکمل رپورٹ کی تیاری کے لئے نیشنل ڈیم سیفٹی اتھاریٹی نے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے اندرون 4ماہ رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔سابقہ صدرنشین قومی واٹر کمیشن مسٹر چندر شیکھر ائیر کی نگرانی میں تشکیل دی گئی 5رکنی کمیٹی کالیشورم پراجکٹ میں پائی جانے والی دراڑوں اور ڈیم کے پلرس کی مضبوطی کے علاوہ دیگر امور کا جائزہ لے گی۔ اتھاریٹی کی جانب سے جاری کردہ احکامات کے مطابق کمیٹی کے ذمہ داران پراجکٹ کے تینوں پیاریجس کے ڈیزائن تعمیرات کے علاوہ ان کی مضبوطی کے سلسلہ میں رپورٹ تیار کرے گی۔ ریاستی حکومت کی جانب سے فروری کے دوسرے ہفتہ میں نیشنل ڈیم سیفٹی اتھاریٹی کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے میدی گڈہ ‘ انارم اور سندیلا پراجکٹ کی تعمیرات اور اس کے ڈیزائن میں پائے جانے والے نقائص کی نشاندہی کرتے ہوئے اس پراجکٹ کی جامع تحقیقات کی درخواست کی تھی جس پر اتھاریٹی نے 5رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے۔3