کاماریڈی۔10مئی(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ پردیش یوتھ کانگریس صدر جے شیوا چرن ریڈی نے کاماریڈی اسمبلی حلقہ کے مختلف منڈلوں کیلئے آٹھ قائدین کو یوتھ کانگریس کمیٹیوں کے صدور کے طور پر مقرر کیا ہے۔ صحافت کے لیے جاری کردہ تقرری احکامات کے مطابق محمد عظمت علی کو کاماریڈی ٹاؤن، رام کمار کو کاماریڈی رورل، سری رام وینکٹیش کو بھکنور، ٹی پربھاکر گوڑ کو راجام پیٹ، ایم مہیش کو بی بی پیٹ، پنّم ناگیندر ورما کو دوماکنڈہ، سمارا سمہا ریڈی کو پلوانچہ اور راجہ ریڈی کوماچہ ریڈی منڈل یوتھ کانگریس کا صدر مقرر کیا گیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق یہ تمام قائدین تلنگانہ پردیش یوتھ کانگریس انچارج اور انڈین یوتھ کانگریس سکریٹری سید خالد احمد، آئی وائی سی سکریٹری و شریک انچارج روشنی کشل جیسوال، ریاستی نائب صدر و ضلع انچارج یسو پدم تھامس اور ضلع صدر مدھوسودھن کی نگرانی میں اپنی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔