شمس آباد۔/13 اگسٹ ( سیاست نیوز ) شمس آبادکے سابق سرپنچ و سینئر کانگریس لیڈر آر گنیش گپتا کی سالگرہ کے موقع پر شمس آباد میں ان کے مکان پر سینکڑوں عوام نے گنیش گپتا کو مبارکباد پیش کی۔ راجندر نگر رکن اسمبلی پرکاش گوڑ نے بھی مبارکباد پیش کرکے نیک خواہشاں کا اظہار کیا۔ پرکاش گوڑ نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹر ریونت ریڈی اپنے بیرونی دورہ سے کل شمس آباد ایرپورٹ پہنچیں گے جہاں ان کا شاندار استقبال کیا جائے گا۔ ریونت ریڈی نے انتخابات سے قبل جو وعدے کئے تھے ان پر عمل کیا جارہا ہے اور ریاست کی ترقی کیلئے سنجیدگی کے ساتھ کام کیا جارہا ہے۔ بیرونی ممالک کے دورہ کی کامیابی کے بعد ریاست میں بیرونی ممالک سے سرمایہ کار تلنگانہ میں مختلف کمپنیاں قائم کریں گے جس سے روزگار میں اضافہ ہوگا اور بیروزگاری بھی کافی حد تک ختم ہوجائیگی ۔ راجندر نگر حلقہ کی ترقی کیلئے حکومت سے رقم منظور کی گئی جس سے مختلف ترقیاتی کام انجام دیئے جارہے ہیں۔ اس موقع پر کولن سشما ریڈی میونسپل چیرپرسن، محمد جہانگیر خان، اجئے، کمار، محمد امجد، ایوب حسینی، نیرٹی راجو، چندرا ریڈی، وینکٹیش گوڑ کے علاوہ دیگر افراد نے شرکت کرکے مبارکباد پیش کی۔