حیدرآباد۔/30 اگسٹ، ( سیاست نیوز) اشتعال انگیز نعرہ بازی کرنے پر سائبر کرائم پولیس نے کانگریس لیڈر محمد پرویز خان عرف راشد خان کو سی آر پی سی کی ایک نوٹس جاری کی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ راشد خان نے راجہ سنگھ کی گرفتاری کے بعد احتجاج کے دوران اشتعال انگیز مظاہرہ کیا تھا جس پر پولیس نے از خود کارروائی کی اور مختلف دفعات کے تحت ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔ پولیس نے آج راشد خان کو نوٹس جاری کیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ اسی طرح پرانے شہر سے تعلق رکھنے والے ایک اور شخص ابو فیصل کو بھی نوٹس جاری کی گئی ہے۔ب