حیدرآباد ۔29 ۔ جون (سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت کے مشیر وی ہنمنت راؤ ایشین انسٹی ٹیوٹ آف نیورو اینڈ یورالوجی بنجارہ ہلز میں روبہ صحت ہیں۔ یورالوجی سے متعلق عارضہ پر انہیں ہاسپٹل میں شریک کیا گیا جہاں ڈاکٹر ملکارجن اور ان کی ٹیم نے آج سرجری کی ۔ کامیاب سرجری کے بعد وی ہنمنت راؤ تیزی سے روبہ صحت ہیں اور اندرون دو یوم انہیں ہاسپٹل سے ڈسچارج کردیا جائے گا۔ وزیر صحت دامودر راج نرسمہا نے علاج کے سلسلہ میں ڈاکٹرس اور ہاسپٹل کے حکام سے بات چیت کی۔ صدر پردیش کانگریس مہیش کمار گوڑ نے فون پر عیادت کی ۔ کانگریس قائدین اور عوامی نمائندے ہاسپٹل پہنچ کر ہنمنت راؤ سے ملاقات کر رہے ہیں۔ کانگریس قائدین افسر یوسف زئی ایڈوکیٹ اور سریکانت گوڑ ہاسپٹل میں موجود ہیں ۔ 1/k/m/b