کانگریس نے راہول کی پاسٹر کے ساتھ ملاقات پر کہاکہ ’بی جے پی ’گمراہی پھیلارہی‘ ہے

,

   

کمیونکشن جنرل سکریٹری اے ائی سی سی جئے رام رمیش نے کہاکہ بی جے پی کی ’نفرت کی فیکٹری‘ نے گاندھی کے متعلق جو ٹوئٹس کئے ہیں اس کا اڈیو سے کوئی تعلق نہیں ہے۔


نئی دہلی۔ کانگریس نے ہفتہ کے روز بی جے پی پر گمراہی پھیلانے کا الزام لگایا اور الزا م لگایا کہ برسراقتدار پارٹی ’بھارت جڑو یاترا‘ کی کامیاب شروعات کے بعد سے زیادہ پریشانی کا شکا ر ہوگئی ہے۔

کانگریس کا اعتراض جی جے پی قائدین کی جانب سے راہول گاندھی کے متعلق ایک ٹوئٹ پر ہے جس میں وہ ایک عیسائی پادری سے بات کرتے ہوئے مبینہ کہہ رہے ہیں کہ عیسو یٰ مسیح گاڈ ہیں۔

کمیونکشن جنرل سکریٹری اے ائی سی سی جئے رام رمیش نے کہاکہ بی جے پی کی ’نفرت کی فیکٹری‘ نے گاندھی کے متعلق جو ٹوئٹس کئے ہیں اس کا اڈیو سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

رامیش نے ٹوئٹ کیاکہ”بی جے پی کی نفرت کی فیکٹری کی جانب سے ایک ظالمانہ ٹوئٹ گشت کررہا ہے۔ اس کا اڈیومیں ریکارڈ ہونے والی چیزوں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

یہ بی جے پی کی ایک عام شرارت ہے جو بھارت جوڑو یاترا کے کامیاب آغاز کے بعد مایوس ہوگئے ہیں جس کا اتنا بڑا ردعمل سامنے آرہا ہے“۔

انہوں نے ایک اورٹوئٹ میں کہاکہ ”مہاتما گاندھی کے قتل کے جو لوگ ذمہ دار ہیں‘ اور نریندر دابولکر‘ گوند پنسارے‘ ایم ایم کلبرگی‘ گوری لنکیش جیسے لوگوں کے قاتل ہیں وہ سوال کھڑا کررہے ہیں! کیاافسوسناک بات ہے۔ بھارت جوڑو یاترک کے جذبے کو متاثرکرنے اس طرح کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی“۔

بی جے پی ترجمان شہزاد پونے والا نے پادری کے ساتھ گاندھی کا ویڈیوشیئر کرتے ہوئے کہاکہ ”راہول گاندھی سے ملاقات کرنے والے جارج پونیا کہتے ہیں کہ شکتی (دیگر خداؤں) کے برعکس عیسویٰ مسیح واحد گاڈ ہیں“۔

پونا والا نے ٹوئٹ کیاکہ ”ہندوؤں سے نفرت پھیلنے کے لئے معاملے میں اس سے قبل یہ شخص گرفتار کیاگیاتھا۔ اس نے یہ بھی کہاتھا کہ میں جوتے اس لئے پہنتاہوں کہ بھارت ماتا کی نجاست ہمیں آلودہ نہ کرے‘ بھارت جڑو کے ساتھ بھارت توڑو علامتیں“۔

گاندھی نے 3570کیلومیٹر طویل ’بھارت جوڑو یاترا‘ کی شروعات کی ہے تاکہ ملک بھر میں لوگوں سے ملاقات کرسکے او رکانگریس کومضبوط کرسکے جس کو پچھلے سالوں میں بدترین انتخابی شکست کاسامنا کرنا پڑا ہے۔