کرشنا کا آر ایس ایسسے قریبی تعلق تھا

   

بنگلور: کرناٹک کے سابق وزیراعلیٰ اور مرکزی وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا 93 برس کی عمر میں طویل علالت کے بعد منگل کو بنگلورو میں انتقال کر گئے۔ آر ایس ایس، معروف شخصیات اور رہنماؤں نے ان کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ آر ایس ایس کے منگلور وِبھاگ سنگھ چالک پی. وامن شینائے اور جنرل سیکرٹری دتاتریہ ہوسابالے نے کہا کہ کرشنا کے انتقال کی خبر سے گہرا دکھ ہوا۔ ان کی خدمات اور سادہ شخصیت کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ان کا آر ایس ایس سے قریبی تعلق تھا ۔ کنڑ سپر اسٹار شیو راجکمار نے کرشنا کو ایک مثالی وزیراعلیٰ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے خاندان کے مشکل وقت میں ہمیشہ ساتھ رہے، خاص طور پر ڈاکٹر راجکمار کے اغوا کے دوران۔ بائیوکان کی چیئرپرسن کرن مجمدار شا نے انہیں کرناٹک کے ایک وڑنری لیڈر قرار دیا، جنہوں نے بنگلورو کو ایک عالمی ٹیکنالوجی مرکز بنایا ۔