رائچور : کرناٹک کے رائچور ضلع کے سیراور پولیس اسٹیشن کی خاتون سب انسپکٹر (پی ایس آئی) گیتانجلی شنڈے کو ڈیوٹی میں غفلت برتنے پر معطل کر دیا گیا ہے ۔پی ایس آئی پر طرح طرح کے الزامات لگائے جا رہے ہیں اور کچھ لوگوں نے ذاتی طور پر ضلع سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) سے شکایت کی ہے ۔ اس لیے ڈسٹرکٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس بی۔ نکھل نے اسے ڈیوٹی سے غفلت برتنے پر معطل کرنے کا حکم جاری کیا۔اس کے علاوہ ان پرپر یہ بھی الزام ہے کہ انہوں نے بائک چوری اور بھیڑ چوری کے الگ الگ معاملات میں ضبط کی گئی بائک اور بھیڑیں کھوئے ہوئے لوگوں کو صحیح طریقے سے واپس نہیں کیں۔ کئی شکایات کے بعد معاملے کی جانچ کرائی گئی اور گیتانجلی کو معطل کر دیاگیا ۔