کرناٹک: کالبرگی جیل سپرنٹنڈنٹ کو بم سے اڑانے دکی دھمکی

   

کلبرگی: کرناٹک کی کالبرگی ڈسٹرکٹ جیل کی چیف جیل سپرنٹنڈنٹ آر انیتا کو ایک آڈیو پیغام کے ذریعے جان سے مارنے کی دھمکی ملی ہے ۔ جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ان کی سرکاری گاڑی کو بارودی مواد سے اڑا دیا جائے گا۔ انہوں نے جمعرات کو یہ جانکاری دی۔ مبینہ پیغام ابتدائی طور پر کالبرگی کے ایک پولیس انسپکٹر کو بھیجا گیا اور بعد میں انیتا کو پہنچایا گیا۔ خطرے کے پیش نظر احتیاطی تدابیر کے طور پر ان کی سرکاری گاڑی کو مسلسل سی سی ٹی وی نگرانی میں رکھا گیا ہے ۔ دھمکی آمیز پیغام کا جواب دیتے ہوئے انیتا نے کہا کہ اگرچہ انہیں خود کوئی براہ راست دھمکی نہیں ملی ہے لیکن انہیں دھمکی کے بارے میں آگاہ کر دیا گیا ہے اور ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کی جا رہی ہیں۔ انیتا نے نامہ نگاروں کو بتایاکہ ‘‘مجھے پیش رفت کے بارے میں مطلع کیا گیا ہے اور ہمیں چوکنا رہنا چاہیے ۔ تاہم، چونکہ مجھے ذاتی طور پر کوئی دھمکی آمیز پیغام یا کال موصول نہیں ہوئی، اس لیے میں نے کوئی باقاعدہ شکایت درج نہیں کرائی ہے ۔انہوں نے مزید اشارہ دیا کہ اگر انہیں کوئی براہ راست دھمکی ملی تو وہ فوری قانونی کارروائی کریں گی۔