کرناٹک کے ضلع ہاسن میں مسجد کا افتتاح تمام مذاہب کے افراد نے تقریب میں حصہ لیا

   

بنگلورو: کرناٹک کے ضلع ہاسن کے بلوپیٹا میں تعلقہ سکلیش پور میں ایک مسجد کی تعمیر عمل میں آئی جس میں دیگر مذاہب کے افراد نے بھی حصہ لیا۔ پیر کو نو تعمیر شدہ مسجد کا افتتاح عمل میں آیا۔ افتتاحی تقریب میں تمام مذاہب کے افراد نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ ایسا لگ رہا تھا جیسے گائوں کے رہنے والوں کے لیے یہ ہم آہنگی اور بھائی چارے کی مثال پیش کرنے کا موقع ہے۔ مختلف طبقات کے افراد نے اس موقع پر مل کر لنچ کیا اور مسجد کا مشاہدہ بھی کیا۔ جمعہ مسجد کمیٹی کے ارکان نے تمام مہمانوں کو خندہ پیشانی کے ساتھ خیرمقدم کیا اور مسجد کا معائنہ بھی کروایا۔ بلوپیٹا کی رہنے والی رانی نے بتایا کہ مسجد کا مشاہدہ کرنے میں انہیں کافی دلچسپی تھی۔ انہوں نے مسجد کمیٹی کے ارکان کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے انہیں اس عبادت گاہ سے متعلق تفصیلات حاصل کرنے کا موقع فراہم کیا۔ بتایا گیا ہے کہ کمیٹی نے مسجد کی تعمیر پر تقریباً 1 کروڑ روپئے خرچ کیا جس میں تمام طبقات کے افراد نے اپنا حصہ ادا کیا۔