بنگلورو : حکومت کرناٹک نے آزادی کے 75 سالہ جشن کے موقع پر ریاست کے مدرسوں میں قومی پرچم لہرانا لازمی کردیا ہے۔ ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ سے کہا گیا ہے کہ /11 اگست سے /17 اگست تک 6 یوم قومی ترنگا لہراتا رکھا جائے ۔ حکومت آزادی کا امرت مہااتسو پورے جوش و خروش سے منانے کا منصوبہ رکھتی ہے ۔ حکومت نے اس سلسلہ میں تمام محکمہ جات اور شعبوں کو ضروری ہدایات جاری کردیئے ۔