لندن :انگلینڈ ٹسٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس کے گھر پر چوری ایک ایسے وقت پر ہوئی جب وہ ٹسٹ سیریز کے لیے پاکستان میں موجودتھے۔چوری بین اسٹوکس کے ڈرہم کاؤنٹی میں واقع گھر میں ہوئی۔ بین اسٹوکس کا کہنا تھا کہ 17 اکتوبر کی شام چند ماسک پہنے لوگوں نے میرے گھر میں چوری کی اور جیولری قیمتی اشیاء اور ذاتی استعمال کی اچھی خاصی چیزیں ساتھ لے گئے۔بین اسٹوکس کے مطابق کچھ اشیاء کے ساتھ میرا اور میری فیملی کا جذباتی لگاؤ تھا۔ میری یہ اپیل ان افراد کو تلاش کرنے میں مدد کے لیے ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ جرم اس وقت کیا گیا جب میری اہلیہ دو چھوٹے بچوں کے ساتھ گھر پر تھیں۔ شکر ہے کہ اہل خانہ کو کسی طرح کا جسمانی نقصان نہیں پہنچا، تاہم اس واردات کی وجہ سے ان پر ذہنی طور پر اثر پڑا ہے۔انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ میں چوری ہونے والی چند اشیاء کی چیزیں بھی ریلیز کر رہا ہوں۔ریلیز کرنے کا مقصد صرف ان لوگوں کو پکڑنا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس اب بھی ان لوگوں کی تلاش کے لیے بہت کام کر رہی ہے۔