اویرھا راہا
یہ سوال اکثر پوچھا جاتا ہے کہ کیا کائنات میں کہیں اور بھی زندگی موجود ہے۔ یا کرہ ارض (زمین) ہی کائنات میں منفرد ہے؟ یہ انسانیت کے عظیم اور ابھی تک منظر عام پر آئے لاجواب سوالات میں سے ایک ہے۔ اس رازکو سمجھنے کا ایک طریقہ یہ جاننا ہے کہ زمین پر زندگی کی شروعات کیسے ہوئی۔ ہماری تحقیق ان حالات کا جائزہ لیتی ہے جن میں سالمات یا Molecules کا ایک مجموعہ کس طرح کیمیائی عمل کے ذریعہ حیاتیات میں تبدیل ہوا۔ سائنٹفک رپورٹس میں شائع ہونے والی ایک نئی تحقیق میں ہم نے اس عمل کے ایک ممکنہ مرحلے پر نئی روشنی ڈالی ہے۔ بیرونی خلاء سے آنے والی ایک نازک قسم کی شکر نے زمین پر اپنے وجود کو برقرار رکھنے کیلئے درکار حالات پیدا کرنے میں کس طرح مدد کی جہاں بالآخر یہ زندگی کے اہم ترین سالمات میں سے ایک کی بنیادی ساخت کا حصہ بن گئی۔
سائنس دانوں کا خیال ہے کہ زندگی پانی، معدنیات اور کاربن پر مشتمل سالمات Molecules کے ایک پیچیدہ مرکب سے وجود میں آئی ہے، عام طور پر اِسے Primordial Soup کہا جاتا ہے۔ ممکن ہے کہ یہ مرکبات سمندروں، جھیلوں یا گرم پانی کے چشموں میں موجود رہے ہیں۔ تبدیل ہوتے درجہ حرارت بہتے ہوئے پانی معدنی سطحوں اور پانی کے بخارات بننے کے عمل نے ان مرکبات کو متاثر کیا ہوگا جس کے نتیجہ میں ایسے حالات پیدا ہوئے جہاں بتدریج معدنی سطحوں اور پانی کے بخارات بننے کے عمل نے ان مرکبات کو متاثر کیا ہوگا جس کے نتیجہ میں ایسے حالات پیدا ہوئے جہاں بتدریج زیادہ پیچیدہ کیمیائی مادے تشکیل پاسکے۔ محقق تجربہ گاہوں میں اس عمل کو دوبارہ پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں، اس مقصد کیلئے اکثر خالص کیمیائی مادوں اور نہایت احتیاط سے کنٹرول کئے گئے مرکبات کا استعمال کیا جاتا ہے۔ اس طریقہ سے انفرادی کیمیائی معاملات کو الگ کرکے ان کا مطالعہ کرتا اور مختلف عوامل کو قابو میں رکھنا آسان ہوتا ہے، لیکن اس میں Nature میں ہونے والے اہم باہمی تعاملات بعض اوقات نظڑانداز ہوسکتے ہیں۔ ان تجربات میں زیرمطالعہ ایک اہم سالمہ RNA ہے۔ RNA جانداروں میں جینیاتی معلومات کو محفوظ رکھتے اور استعمال کرنے میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے اور یہ بھی خیال کیا جاتا ہے کہ یہ زندگی کے آغاز اور ابتدائی ارتقاء میں بھی اہم رہا ہوگا تاہم RNA آسانی سے تشکیل نہیں پاتا۔ اس کے سالماتی ڈھانچہ میں ایک نازک شکر موجود ہوتی ہے جسے Ribose کہا جاتا ہے۔ جب رائبوز کو گرم کیا جاتا ہے تو وہ ٹوٹ کر بھورے رنگ کے مادے میں تبدیل ہوسکتی ہے۔ بالکل اسی طرح جیسے عام شکر گرم ہونے پر Caramel میں تبدیل ہوتی ہے۔ ایک چیز جو Ribose کے سالمات کو محفوظ رکھنے میں مدد دے سکتی ہے وہ عنصر یا Element بوران ہے۔ بوریٹس کی شکل میں موجود Boron آکسیجن اور ہائیڈرجن پر مشتمل سالمات کے ساتھ جڑ جاتا ہے اور انہیں ٹوٹنے سے بچانے میں مدد کرتا ہے اور اس اثر کا جائزہ لینے والے تجربات میں عام طور پر خالص اور سادہ کیمیائی اجزاء استعمال کئے جاتے ہیں۔ ہم اور ہمارے ساتھی ان تجربات کو حقیقت کے مزید قریب لانے کی کوشش کررہے ہیں۔ ان معلومات کی بنیاد پر جو ہمیں قدیم چٹانوں، معدنیات اور Fossids کے بارے میں حاصل ہے۔ پوگا کے گرم چشمے: ہم ایسے جدید ماحول کا بھی مطالعہ کرتے ہیں جن کے بارے میں ہمارا خیال ہے کہ وہ ان مقامات سے مشابہت رکھتے ہیں جہاں زندگی کا آغاز ہوا ہوگا۔ ان میں سے ایک پوگا کے گرم چشمہ Puga Hot Springs ہیں۔ ان میں سے ایک ہندوستان کے ہمالیہ میں پوگا کے گرم پانی کے چشموں کا میدان ہے۔ پوگا کے پانیوں میں Boron کی اتنی زیادہ مقدار موجود ہے کہ Borate Salt کی تہہ برف کی طرح جم جاتی ہے۔ اس کے باوجود ان پانیوں میں یوران کی مقدار صرف اتنی ہی ہے جو خاص اجزاء استعمال کرنے والے بعض تجربہ گاہوں میں کئے گئے تجربہ میں استعمال ہونے والی یوران کی مقدار کا چند فیصد بنتی ہے۔ ایسا اس لئے ہے کہ بوران پر مشتمل معدنیات پانی میں عموماً اچھی طرح حل نہیں ہوسکتیں، اس کی بجائے وہ کرسٹل کی شکل میں تہہ میں پہنچ جاتی ہیں۔