کریم نگر۔13 جون ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ڈپٹی سی ایم بھٹی وکرمارکا کے منچریال ضلع کے دورے کے دوران کریم نگر آمد پراُن کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ و بی سی ویلفیئر پونم پربھاکر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ دونوں قائدین نے آر اینڈ بی گیسٹ ہاؤس میں مختصر قیام کیا۔اس موقع پر ضلع کلکٹر چترا مشرا، پولیس کمشنر غوث عالم اور دیگر اعلیٰ حکام نے اُن کا شاندار استقبال کیا۔ بعد ازاں نائب وزیر اعلیٰ اور وزیر پونم پربھاکر نے عہدیداروں کے ساتھ ضلع کی تازہ صورتحال، جاری ترقیاتی کاموں اور عوامی فلاحی پروگراموں کے نفاذ کا جائزہ لیا۔ اس موقع پرسوڈا چیئرمین کوماتی ریڈی نریندر ریڈی، ایڈیشنل کلکٹرس اشونی تاناجی واکڑے اور سرینواس ریڈی، ڈی آر او سوامی، مارکیٹ کمیٹی چیئرمین اکولا نرسنا، اربن بینک چیئرمین کررا راج شیکھر، آر ڈی او شرمیلا، مختلف سرکاری محکموں کے عہدیداران اور عوامی نمائندے موجود تھے۔