حیدرآباد ۔ 24 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : کریم نگر ضلع کلکٹر چترا مشرا نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ کریم نگر کو منشیات اور گانجہ سے پاک ضلع بنانے کے لیے تال میل کے ساتھ کام کریں ۔ انہوں نے عہدیداروں کو تعلیمی اداروں میڈیکل شاپس اور بس اسٹانڈس کے اردگرد نگرانی کو تیز کرنے اور منشیات اور گانجے کی سپلائی اور فروخت میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت دی ۔ کلکٹر نے طلباء اور نوجوانوں میں منشیات کے مضر اثرات کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔ کلکٹر نے حکام کو گانجے کے چاکلیٹ کی فروخت کو روکنے کے لیے اقدامات کرنے کی بھی ہدایت دی ۔ انہوں نے کہا کہ منشیات کے عادی افراد کو علاج کروانے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرنی چاہئے اور نشے پر قابو پانے کے لیے مشاورت اور مدد فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔ کلکٹر نے عہدیداروں کو سڑک حادثات کو روکنے کے لیے ضروری اقدامات کرنے اور حادثات کے شکار مقامات پر سڑک کی مرمت کرنے کی بھی ہدایت دی ۔ کلکٹر نے روڈ سیفٹی قوانین ، پی ایم راحت اسکیم اور سڑک حادثات کے متاثرین کے لیے بغیر نقدی کے علاج کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔۔ ش m/b