کسانوں کی خودکشی کے واقعات پر تلنگانہ حکومت سے رپورٹ طلب

   

ہائی کورٹ میں سماعت کے دوران چیف جسٹس کی ہدایت
حیدرآباد۔/16 نومبر، ( سیاست نیوز) تلنگانہ ہائی کورٹ نے حکومت کو ہدایت دی ہے کہ 2014 سے کسانوں کی خودکشی کے واقعات کو روکنے کیلئے کئے گئے اقدامات پر رپورٹ پیش کرے۔ چیف جسٹس اجل بھویاں اور جسٹس سی وجئے بھاسکر ریڈی پر مشتمل ڈیویژن بنچ نے این سوریا پرکاش کی جانب سے متحدہ آندھرا پردیش میں کسانوں کی خودکشی کی واقعات پر دائر کردہ رِٹ پٹیشن کی سماعت کی۔ درخواست گذار نے خودکشی کے واقعات کو روکنے کیلئے مرکز اور ریاستی حکومتوں کی جانب سے اقدامات کی کمی کی شکایت کی۔ درخواست گذار کا کہنا تھا کہ خودکشی کے واقعات کی وجوہات کا جائزہ لیتے ہوئے تدارک کے اقدامات کئے جانے چاہیئے۔ ڈیویژن بنچ نے حکومت سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے آئندہ سماعت 30 ڈسمبر کو مقرر کی ہے۔ر